193
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایف آئی اے میں سائفر غائب کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں سنگین دفعات شامل کی گئیں۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل امریکی میڈیا نے عمران خان کی حکومت سے متعلق مشہور زمانہ سائفر کا انکشاف کیا تھا۔
امریکی ویب سائٹ دی انٹرسیپٹ نے سائفر کا متن شائع کرتے ہوئے خبر میں لکھا کہ اس سائفر سے چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے پیچھے امریکی دباؤ لگتا ہے کیونکہ امریکی سفارت کار نے یہ بیان دیا تھا کہ اگر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے پر سب معاف کر دیا جائے گا۔