اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقدمے میں قتل ، اقدام دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
مقدمہ تھانہ سٹی نصیرآباد میں درج کیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق مقدمے میں گرفتار نوید کو باقاعدہ ملزم نامزد کیا گیا ہے جب کہ قتل کی ایف آئی آر سیل کر دی گئی اور ایف آئی آر آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر سپریم کورٹ میں جمع کرانے کے بعد منظر عام پر لائی جائے گی، مقدمے کے اندراج کے بعد مرکزی ملزم نوید کی باقاعدہ گرفتاری ڈالی جائے گی
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کیا جائے
عدالت نے کہا تھا کہ 24گھنٹوں کے اندر مقدمہ درج کیا جائے ورنہ از خود نوٹس لیں گے
چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو کہا تھا کہ آپ کام کریں آپ کے کام میں کسی نے رکاوٹ ڈالی تو ہم دیکھیں گے
چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔