188
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے بھارتی پنجابی فلم ‘کیری آن جٹا 3’ کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیوسینا رہنماؤں کو جالندھر تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلم کیری آن جٹا کے ایک سین میں ہندو مذہب کی توہین کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیری آن جٹا 3 کے ایک سین میں بھی ایک برہمن کی توہین کی گئی تھی جو ہن کی رسم ادا کر رہے تھے۔
فلم کے اداکار گپی گریوال، بنو ڈھلون اور گرپریت گھگی نے ہونکنڈ پر پانی پھینک کر کروڑوں ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلم کی کاسٹ اور عملے کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر دفعہ 295C کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
شیوسینا لیڈر اشنت شرما اور چیرمین شیو سینا پنجاب سنیل کمار بنٹی نے بھی کہا ہے کہ کیری آن جٹا 3 کی ٹیم نے ہندو مذہب کی توہین کرکے ریٹنگ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔