عمران خان،بشری بی بی،فرح گوگی کےخلاف فراڈ اور جعلسازی کا مقدمہ درج

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف فراڈ اور جعلسازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرح گوگی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ اسلام آباد میں گھڑیوں کی دکان کے مالک کی شکایت پر درج کیا گیا۔

درخواست گزار کا دعوی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ بشری بی بی اور دیگر ملزمان نے ان کی دکان کی جعلی رسیدیں استعمال کیں اور لیٹر ہیڈ پر جعلی بل بنائے۔

ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے توشہ خانہ کی گھڑیاں نہیں خریدیں اور نہ ہی ایسی کوئی خریداری کا لین دین ریکارڈ پر ہے۔ نامزد ملزمان نے فراڈ اور جعلسازی کا ارتکاب کیا اور ہمارا نام غلط استعمال کیا۔

پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی اور دیگر کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کا مقدمہ درج کر لیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔