ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج کرلیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) ماچھکہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے معاملے میں پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ انسپکٹر امجد رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں کش سیلرا اور اندھر گینگ کے 131 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
درج مقدمے کے متن کے مطابق تحریری حملہ،دہشت گردی، قتل، اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس جوان کیمپ سے واپس آتے ہوئے شاہو کش کے گھر پہنچے تو ملزمان نے حملہ کر دیا، ڈاکوؤں کے پاس راکٹ لانچر، جی تھری اور دیگر ہتھیار تھے۔
متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ کی، پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 12 پولیس اہلکار شہید جب کہ حملے میں 9 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکو ایک پولیس اہلکار احمد نواز کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے، پولیس کی فائرنگ سے بشیر شیر جاں بحق جب کہ گڑی کوش زخمی ہوگیا، ڈاکو فرار ہوگئے، وہ پولیس کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca