143
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پتھراؤ اور پیٹرول بم پھینکنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی سمیت 13 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج مقدمے کی ایف آئی آر میں چوہدری پرویز الٰہی سمیت 19 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ ،درجنوں گاڑیوں نے گھرکو گھیرے میں لئے رکھا
ایف آئی آر کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران رہائش گاہ میں موجود 40 سے 50 افراد نے پتھراؤ اور تشدد شروع کردیا، چھاپہ مار ٹیم پر پیٹرول پھینکا گیا اور اس دوران پرویز الٰہی فرار ہوگئے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران مزاحمت کرنے پر 19 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
حکومت ہمیں پکڑنے کی کوشش نہ کرےدہشتگردوں کو پکڑے ،چوہدری پرویز الہٰی
یاد رہے کہ گزشتہ رات اینٹی کرپشن پنجاب اور پولیس کی ٹیم نے چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں پولیس کو ناکام واپس لوٹنا پڑا تھا۔