نیوزی لینڈ کیخلاف کلین سویپ، آسٹریلیا ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر آگیا

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 7 وکٹوں پر 279 رنز کا ہدف حاصل کر لیا، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 5 وکٹیں 80 رنز پر گر چکی تھیں۔تاہم ایلکس کیری نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو فتح دلائی جب کہ مچل مارش نے بھی 80 رنز بنائے، کپتان پیٹ کمنز 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن پر چلا گیا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت پہلی پوزیشن پر ہے جب کہ نیوزی لینڈ آسٹریلیا سے شکست کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں بنگلہ دیش چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca