نو منتخب امریکی صدر کے ساتھی کی برطانیہ کو معیشت تباہ کرنے کی دھمکی

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لینسی گراہم نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو دھمکی دی ہے کہ اگر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے حکم پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو گرفتار کیا گیا تو برطانوی معیشت تباہ ہو جائے گی۔

گراہم نے واضح کیا کہ آئی سی سی کے حکم پر عمل کرنے والے ممالک کو معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔یہ دھمکی بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوف گیلنٹ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد دی گئی ہے۔ فیصلے کے بعد برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ برطانیہ کو اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی جس سے معلوم ہوا کہ وہ آئی سی سی کے فیصلے پر عمل کرے گا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے بھی کہا کہ تمام رکن ممالک اس فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے مطابق اسرائیلی رہنما نیتن یاہو اور گیلنٹ پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نسل کشی کا الزام ہے، جس سے دونوں افراد کو مفرور مجرم تصور کیا جاتا ہے۔کینیڈا نے آئی سی سی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے فیصلے کا احترام کرتا ہے جبکہ اٹلی اور ہالینڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر وہ اپنے ممالک میں داخل ہوتے ہیں تو وہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کر لیں گے۔اس تناظر میں برطانوی وزیراعظم کو اس معاملے میں مشکل فیصلوں کا سامنا ہے اور عالمی سطح پر اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ عالمی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔