اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک ہونے کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محمد اسلم بھوتانی کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا جبکہ دیگر ممبران میں شاہدہ اختر علی، محمد ابوبکر، چوہدری محمد برجیس طاہر، شیخ روحیل اصغر جبکہ سید حسین طارق، ناز بلوچ، خالد حسین مگسی، وجیہہ قمر اور ڈاکٹر محمد افضل شامل ہیں۔ خان ڈھانڈلہ بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کسی بھی تفتیشی ادارے کی تحقیقات اور انکوائری میں معاونت کر سکے گی اور کمیٹی اپنی جامع تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے انتخابی ٹکٹ کے عوض 12 کروڑ روپے مانگ رہے ہیں۔
مکمل آڈیو
تحریک انصاف کے ٹکٹ میرٹ پر فروخت ہونے کی آڈیو منظر عام پر آ گئی ،، ٹکٹ فروخت کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی bargaining صلاحیتیں بھی سننے کے قابل ہیں ۔ لیک آڈیو تحریک انصاف میں غیر منصفانہ ٹکٹس کی تقسیم کا راز بھی فاش کر رہی ہے اسکے باوجود بھی صاف چلی شفاف… pic.twitter.com/tdMlPlQQVv
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) April 29, 2023