اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جیل حکام سے ایک ہی شکایت ہے، انہوں نے کپڑے استری کرنے کے لیے فرائی پین نہیں دیا
جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے۔۔۔کپڑے استری کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا🙂
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 4, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے ان تمام کارکنوں کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ عوام کی حقیقی آزادی کے لیے جیل کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ان کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔
واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے تحت مختلف شہروں سے گرفتار تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے، کارکنوں کی بڑی تعداد نے رہائی پانے والوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا۔
تحریک انصاف کے ان تمام ورکرز کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے اب بھی اتنے ہی بلند ہیں۔ تحریک انصاف ورکرز زندہ باد، پاکستان پائندہ باد
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 4, 2023