عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی پانچ رکنی آئینی بنچ 21 مارچ کو عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرے گا
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔. یہ درخواست 25 مئی 2022 کو دائر کی گئی تھی، جب لانگ مارچ مقررہ جگہ کے بجائے ڈی چوک پہنچا تھا۔
یاد رہے کہ پچھلی سماعت میں عدالت نے درخواست پر مزید عمل کرنے یا نہ کرنے پر حکومت سے جواب طلب کیا تھا جبکہ عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب جمع کرایا ہے۔.
عدالت نے 2022 میں لانگ مارچ کے لیے گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم دیا تھا اور بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے مقررہ جگہ کی طرف مارچ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جب کہ عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ 26 مئی 2022 کو ختم ہو کر جناح ایونیو تک پہنچا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔