دنیا کا ایسا ملک جہاں بینک ڈکیتی کی شرح صفر ہے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بینک ڈکیتی کوئی حیران کن بات نہیں، یہ کسی بھی ملک میں کسی بھی وقت کہیں بھی ہو سکتی ہے، پاکستان میں ایسی ڈکیتیوں کے بارے میں ہم آئے روز سنتے ہیں، لیکن دنیا کا ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں گزشتہ ایک سال میں کوئی بینک ڈکیتی نہیں ہوئی۔

یورپی ملک ڈنمارک میں گزشتہ سال ایک بھی بینک ڈکیتی کی واردات سامنے نہیں آئی۔
ڈنمارک کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 2000 کے بعد سے ملک میں بینک ڈکیتیوں میں واضح کمی آئی ہے، حیران کن طور پر 2021 میں صرف ایک بینک ڈکیتی ہوئی جب کہ 2022 میں پہلی بار یہ شرح صفر تک گر گئی۔

جدید سکیورٹی کیمروں، الارم سسٹم اور پولیس کے تعاون نے ڈنمارک میں بینک ڈکیتیوں کی شرح اس حد تک کم کر دی ہے۔

اس کے علاوہ بینک میں کیشیئر اسٹاف کی کمی سے بھی ڈکیتیوں کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔ ڈنمارک میں تقریباً 800 بینک شاخیں ہیں، جن میں سے صرف 20 فیصد پر نقدی کے لیے عملہ موجود ہے، ورنہ زیادہ تر صارفین اے ٹی ایم اور ڈیجیٹل بینکنگ کا استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈنمارک میں ڈیجیٹل بینکنگ نے نقدی کا استعمال کم کر دیا ہے، شہری اب اتنے زیادہ بینک نہیں جاتے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ کی وجہ جہاں بینک ڈکیتیوں میں کمی آئی ہے وہیں سا ئبر کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

حکام کے مطابق پہلے چور بینک لوٹنے جاتے تھے، اب وہ ڈیجیٹل فراڈ کے ذریعے صارفین سے براہ راست رقم لے لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈنمارک کا شمار دنیا کے خوشحال ترین ممالک میں ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ 2022 میں فن لینڈ کے بعد یہ دنیا کا دوسرا خوش ترین ملک تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com