عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق البرٹا کا بینف نیشنل پارک 60 سے زائد نایاب بھورے ریچھوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے اور یہاں سالانہ 40 لاکھ سیاح دنیا بھر سے آتے ہیں۔
پارک کی انتظامیہ نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں بتایا کہ جی پی ایس ڈیوائس کے ذریعے دو بچوں پر ریچھ کے حملے کا الرٹ موصول ہوا، جس پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
خراب موسم کے باعث سرچ آپریشن کے لیے ہیلی کاپٹروں کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے کافی دیر ہوگئی ریسکیو ٹیم کو وہاں سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں جب کہ قریب ہی ایک کتے کی لاش بھی پڑی تھی۔ میاں بیوی اپنے کتے کے ساتھ پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ ریچھ نے ان پر حملہ کردیا
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس موسم میں ریچھوں کا رویہ جارحانہ ہو جاتا ہے اور وہ خوراک کی تلاش میں گھومتے پھرتے ہیں تاہم ریچھ کے حملوں میں ہلاکت کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔
176