انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا

 اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )پاکستانی نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے اور انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔

ایک بیان میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود چوہان نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثے کے بعد انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستانی نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھیجنے والے ایجنٹ کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ساجد محمود آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے متعدد افراد کو لیبیا بھیجا، جس سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل یونانی پانیوں میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں 78 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اقوام متحدہ کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 400 سے 750 افراد سوار تھے، 104 افراد کو بچا لیا گیا اور 78 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ باقی لاپتہ ہیں۔

واقعے میں لاپتہ ہونے والے 50 افراد کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ڈوبنے والی کشتی میں سوار 28 افراد کا تعلق ایک ہی گاؤں سے تھا جن میں سے 14 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

اس کے علاوہ لاپتہ ہونے والے 14 افراد کا تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے ہے، جن میں 4 دوست بھی شامل ہیں جو کہ بھکرانوالی کے رہائشی ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca