ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 13 جماعتیں اپنی نااہلی کا غصہ عوام پر اتار رہی ہیں، سپریم کورٹ کا گھیراؤ اور حکومت کی ناکام سازش عوام کو اداروں سے لڑانے کی ناکام کوشش ہے۔
13جماعتیں اپنی نااہلی کاغصہ عوام پرنکلوارہی ہیں اس میں زیادہ تروہ پولیس والےایکٹیوہیں جونوازشریف کےMNA MPAکےکوٹےسے بھرتی ہوئےاورآج پولیس میں سینئرافسر بن چکےہیں میں نے2ٹویٹ دینےتھےلیکن میرےلوگوں کوغیرقانونی طورپرگھروں سےاٹھا لیاہےدیکھناہےکہ انہیں آج عدالت میں پیش کرتے ہیں یانہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 18, 2023
شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اس میں زیادہ تر پولیس والے سرگرم ہیں جو نواز شریف کے ایم این اے اور ایم پی اے کے کوٹے سے بھرتی ہوئے اور آج پولیس میں اعلیٰ افسران بن چکے ہیں
16جون تک آر یا پار ہو جائےگا 4مرے کی لال حویلی کا کیس بھی ہنگامی طور پر آج لگا دیا ہے بکنے اور بکنے والوں کاجمہ بازار لگا دیاگیاہے جب تک گرفتار نہیں ہوتاوڈیو ٹوئٹر کے ذریعے عوام سے رابطہ رکھنے کی کوشیش جاری رکھوں گا اوپر اللہ ہے نیچے عدلیہ اورانشاءاللہ عدلیہ آئین وقانون جیتےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 18, 2023
انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ قیدیوں کو آج عدالت میں پیش کیا جاتا ہے یا نہیں، عدالت ضمانت دیتی ہے تو ایف آئی آر تیار کر لی جاتی ہے۔ .
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حالات کا 16 جون تک فیصلہ ہو جائے گا، 4 مرلے کی لال حویلی کا کیس بھی آج ایمرجنسی کے طور پر رکھا گیا ہے۔ اوپر اللہ ہے نیچے عدلیہ ہے اور انشاء اللہ آئین و قانون کی جیت عدلیہ کی ہوگی۔