اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت کیلئے پاکستانی علماء کا وفد کابل پہنچ گیا ہے۔ مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں علمائے کرام کا وفد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر مذاکرات کے لیے کابل پہنچ گیا ہے۔
کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے علماء کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی علماء کے وفد سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی ملاقات جلد متوقع ہے
ذرائع کے مطابق 13 رکنی وفد میں خیبرپختونخوا کے علماء بھی شامل ہیں جن کے حقانی نیٹ ورک کے ساتھ مضبوط روابط ہیں
علما کا وفد جنگ بندی کو مزید موثر بنانے کے لیے افغانستان کے عبوری وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی مدد حاصل کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔