292
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) جاپان میں 100 دن مسلسل کام کرنے اور 200 گھنٹے اوور ٹائم دینے والے 26 سالہ ڈاکٹر نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کر لی۔
جاپانی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر شنگو تاکاشیما کے اہل خانہ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ڈاکٹر شنگو کونان میڈیکل سینٹر کے ہیگاشیناڈا وارڈ میں کام کرتے تھے۔ اتنے لمبے وقت تک کام کرنے کی وجہ سے نشینومیا لیبر اسٹینڈرڈس انسپکشن آفس نے ڈاکٹر کو ڈپریشن میں مبتلا قرار دیا۔
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے ڈاکٹر کے ذہنی دباؤ کی نشاندہی کے باوجود کونن میڈیکل سینٹر نے ان کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے تھے۔ اور ڈاکٹر شنگو کی زندگی کو معمولی سمجھا جاتا تھا۔خاندان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر شنگو نے اپریل 2020 میں میڈیکل سینٹر میں شمولیت اختیار کی اور اپریل 2022 سے گیسٹرو اینٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ میں بطور میڈیکل اسپیشلسٹ کام کیا۔ وہ اپنی تربیت کے دوران مریضوں کو دیکھ رہے تھے۔