فرانس،گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 7 بچو ں سمیت ہلاک،باپ بری طرح جھلس گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شمال مشرقی فرانس میں گھر میں آگ لگنے سے دم گھٹنے سے ماں اور سات بچے ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ پیرس سے 82 کلومیٹر دور شہر شارلیمین میں پیش آیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ گھر میں رات کے وقت آگ اس وقت لگی جب سب سو رہے تھے اور جلد ہی گراؤنڈ فلور سے دھواں پورے گھر میں پھیل گیا۔گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پڑوسیوں نے دی اور ریسکیو آپریشن میں 80 فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

مقامی پراسیکیوٹر نے تصدیق کی کہ گھر میں آگ کپڑے کے ڈرائر سے لگی اور ماں اور 7 بچے دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ بچوں کی عمریں 2 سے 14 سال کے درمیان ان میں 5 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں۔

حکام کے مطابق بچوں کو بچانے کی کوشش میں باپ بری طرح جھلس گیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca