اردو ورلڈ کینڈا ( ویب نیوز ) دنیا بھر میں رہنے والے لوگ گوگل میپس کو استعمال کرتے
ہیں اور ان میں ایک فیچر ایسا ہے جو آپ کو یا آپ کے دوستوں یا رشتہ داروں کو محفوظ
رکھنے کے لیے بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے ،گوگل میپس میں لائیو لوکیشن ٹریکنگ کا
استعمال کرکے، آپ اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ رشتہ دار کسی منزل پر پہنچیں یا کہیں
محفوظ طریقے سے ملیں۔یہ واٹس ایپ کے جیسا ہی فیچر ہے لیکن گوگل میپس میں بہتر کام
کرتا ہے، آپ اور آپ کے دوست یا رشتہ دار کو صرف ایک دوسرے کی لائیو لوکیشن
ٹریکنگ کی اجازت دینی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں
گوگل نے ڈاکٹروں کےلکھے پیچیدہ نسخے سمجھنے کا حل تلاش کر لیا
فیچر کا استعمال کیسے کریں؟
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اپنے فون پر گوگل میپس کھولیں اور اپنی پروفائل تصویر پر کلک کریں اور وہاں
کے مینو سے لوکیشن شیئرنگ کو منتخب کریں۔اس کے بعد اگر آپ شیئر لوکیشن پر کلک کریں گے تو گوگل میپس
ان رابطوں کو کھول دے گا جہاں سے مطلوبہ شخص کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔ لوکیشن شیئر ہونے کے بعد صارف
مزید پڑھیں
گوگل کروم کے بیٹری، میموری بچانے کیلئے پرفارمنس موڈز متعارف
کو اس بارے میں لائیو اپ ڈیٹس ملیں گی کہ ان کے دوست اب کہاں ہیں، لیکن یہ بھی دیکھا جا سکے گا کہ ان کے
فون کی بیٹری کی طاقت کتنی رہ گئی ہے۔لوکیشن شیئرنگ کے لیے مخصوص وقت مقرر کرنا بھی ممکن ہے، یہ فیچر
صرف موبائل ایپ پر کام کرے گا۔ فیچر تبھی کام کرے گا جب اس شخص نے آپ کے ساتھ لوکیشن شیئر کی ہو۔