اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)گزشتہ روز وینکوور میں زیر تعمیر چھ منزلہ عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے اتنے زیادہ تھے کہ تقریباً نو مکانات بھی اپنی لپیٹ میں آگئے۔
زیر تعمیر عمارت میں آگ لگنے کے باعث ایک کرین بھی بجلی کے تاروں پر گر گئی جس کے باعث علاقے میں کافی دیر تک گیس اور بجلی کی فراہمی بند رہی۔
وینکوور ریسکیو کے اسسٹنٹ چیف کیتھ سٹیورٹ کا کہنا ہے کہ کرین گرنے اور آگ لگنے کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے اور تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچنے والے کچھ فائر اہلکار بھی آگ بجھانے کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔
سٹیوٹ کا کہنا تھا کہ یہ اتنا خراب تھا کہ یہ قریبی گھروں تک پھیل گیا، اس لیے رچمنڈ اور برنابی سے فائر فائٹرز کو بلانا پڑا تاکہ آگ پر جلد سے جلد قابو پایا جا سکے۔ اس موقع پر حکام نے علاقے میں رہنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ جن لوگوں کو سانس کی بیماری ہو یا سانس لینے میں کوئی دشواری ہو تو اس علاقے سے کچھ دیر کے لیے فاصلہ رکھیں۔ اس حادثے سے متعلق کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں آگ کے شعلے اور کرینیں بھی گرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
90