172
عینی شاہدین کے مطابق طیارے کے اچانک نیچے کی جانب حرکت کے باعث کئی افراد اپنی نشستوں سے چھلانگ لگا کر طیارے کی چھت سے ٹکرا گئے۔ واقعے کے بعد طیارہ محفوظ طریقے سے آکلینڈ میں اتر گیا۔ لیتھم ایئر لائن کی پرواز سڈنی سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ جہاز میں عملے کے 9 ارکان اور 263 مسافر سوار تھے۔ ایئرلائن کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔