اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وقت ہمیشہ آگے بڑھتا ہے، لیکن نئے سال کی شام ہانگ کانگ سے لاس اینجلس کی پرواز مسافروں کو وقت پر واپس لے گئی۔
ہانگ کانگ سے لاس اینجلس جانے والی کیتھے پیسیفک فلائٹ CX 880 کے خوش قسمت مسافر وں نے نئے سال کا جشن دو بار منایا۔یہ انوکھا سفر 2025 میں فلائٹ کے آغاز اور 2024 میں واپسی کے ساتھ مکمل ہوا۔رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ سے پرواز یکم جنوری 2025 کی صبح 12:38 پر روانہ ہو ئی اور پھر حیران کن طور پر رات 8 بجکر 55 منٹ پر31 دسمبر 2024 کو لاس اینجلس میں اتر ی۔ دراصل، ہانگ کانگ لاس اینجلس سے 16 گھنٹے آگے ہے۔اس لیے جب اس انوکھی پرواز کے مسافر فلائٹ میں سوار ہوئے تو ہانگ کانگ میں نئے سال کا آغاز ہو چکا تھا اور جب وہ لاس اینجلس پہنچے تو نئے سال کے آغاز میں چند گھنٹے باقی رہ گئے تھے۔ اس طرح، اس دلچسپ پرواز کے مسافر نئے سال سے پچھلے سال تک وقت پر واپس گئے اور ر ایک بار پھر نئے سال کا جشن منایا۔