اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے پی ٹی آئی کے ارکان کا ایک گروپ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے رابطے میں ہے تاکہ اسمبلی تحلیل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے
جاوید لطیف نے کہا کہ عمران نے ماضی میں اپنے ابتدائی سیاسی بیانیے اور اعلانات سے کئی ’یو ٹرن‘ لیے۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ عمران پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے مکر جائیں گے۔
جاوید لطیف نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے اپنے دور حکومت میں ملکی معیشت کو تباہ کیا اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے معاہدہ توڑا جس کے باعث انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے پاکستان کو قسط کی ادائیگی موخر ہوئی جس کی وجہ سے ملکی معیشت خراب ہوئی۔
جاوید لطیف نے کہا کہ موجودہ مخلوط وفاقی حکومت کو مہنگائی، بدعنوانی اور بدانتظامی کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ پی ٹی آئی حکومت تھی جس نے "ملک کو مقروض کیا”، اور 2018 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد "بڑے پیمانے پر کرپشن” کی اجازت دی۔