امریکا میں فلسطینی طلبہ پر مسلح شخص کی فائرنگ، 3 زخمی

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس حکام نے بتایا کہ برلنگٹن میں یونیورسٹی آف ورمونٹ کے قریب گلی میں نفرت کی بنیاد پر مسلح شخص نے تین فلسطینی طلباء پر مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں فلسطینی طلباء زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دو طالب علم اپنے تیسرے دوست کے گھر تھینکس گیونگ کی چھٹی منانے آئے تھے۔
زخمیوں کے اہل خانہ نے طلباء کی شناخت آئرلینڈ کے رہوڈ آئی لینڈ کی براؤن یونیورسٹی کے طالب علم ہشام اورٹانی، پنسلوانیا کے ہیورفورڈ کالج کے طالب علم کنان عبدالحمید اور کنیکٹی کٹ کے ٹرنیٹی کالج کے طالب علم تحسین احمد کے طور پر کی ہے، یہ تینوں ان طالب علموں میں سے ہیں جنہوں نے مقبوضہ فلسطین مغربی کنارے کے رام اللہ کے رام اللہ فرینڈز اسکول سے گریجویشن کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے تین فلسطینی طلبہ کی عمریں 20 سال کے لگ بھگ ہیں جب کہ ان میں سے دو امریکی شہری اور ایک امریکا کا قانونی رہائشی ہے۔ وہ سر پر اسکارف پہنے ہوئے تھے اور ایک دوسرے سے عربی میں بات کر رہے تھے۔خبر رساں ادارے کے مطابق 7 اکتوبر سے حماس اسرائیل جنگ کے بعد نفرت پر مبنی اسلام اور یہود دشمنی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جب کہ پولیس نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تینوں طالب علموں کو نفرت کی بنیاد پر گولیاں ماری گئیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔