مٹھی بھر گمراہ لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،شہباز شریف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر گمراہ لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وزیراعظم نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے تازہ واقعے کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، پاکستان بھی اس واقعے پر انتہائی تشویش اور تکلیف محسوس کر رہا ہے۔

ڈنمارک میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے تازہ واقعے نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو شدید غم وغصے سے دوچار کر دیا ہے۔ ہم، پاکستان میں، گہرے درد اور تکلیف میں ہیں
انہوں نے کہا کہ مسلسل نفرت انگیز اور گھناؤنے واقعات کے پیچھے منفی حکمت عملی ہے، مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسلامو فوبیا کو فروغ دیا جا رہا ہے، اس رجحان کے خاتمے کے لیے مختلف حکومتوں اور مذاہب کے رہنماؤں سے بات کریں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مٹھی بھر گمراہ لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، منفی عزائم رکھنے والے چند لوگوں کے ایجنڈے کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔
واضح رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ ڈنمارک میں پیش آیا جس میں عراقی سفارت خانے کے سامنے دو افراد کی ناپاک جسارت کی گئی۔ اس واقعے کے خلاف گزشتہ روز یمن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com