173
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات میں تربیتی مشن پر جانے والا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ لاپتہ ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایروگلف ہیلی کاپٹر نے دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ہیلی کاپٹر سے ٹیک آف کیا اور کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا، اس دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ سطح سمندر سے ملا تاہم دونوں پائلٹس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے غوطہ خوروں کی ایک ٹیم پائلٹوں کی تلاش کا آپریشن کر رہی ہے۔ ایک پائلٹ کا تعلق مصر سے ہے جبکہ دوسرے کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔