بھیڑوں کا ریوڑ 100 کلو بھنگ کے پودے کھا کر بے قابو، چھلانگیں لگانے لگیں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یونان میں بھیڑوں کے ریوڑ نے گرین ہاؤس میں گھس کر تباہی مچادی، 100 کلو سے زائد بھنگ کے پودے کھا گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کے علاقے میگنیشیا میں ایک کسان اس وقت سر پکڑ کر بیٹھ گیا جب بھیڑوں کے جھنڈ نے اس کی فصل پر حملہ کر دیا۔ایک مقامی کسان نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی فصل پہلے ہی شدید گرمی اور سیلاب سے تباہ ہو چکی تھی ۔

دوسری جانب بھیڑوں کے مالک نے بتایا کہ گرین ہاؤس میں 100 کلو بھنگ کے پودے کھانے کے بعد اس کی بھیڑیں واپس آگئیں اور عجیب و غریب سلوک کرنے لگیں۔اس نے کہا کہ تمام بھیڑیں قابو سے باہر تھیں اور بکریوں سے اونچی چھلانگ لگا رہی تھیں جو عام طور پر کبھی نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں ایک پولیس اسٹیشن کے گودام سے تقریباً 200 کلو گرام بھنگ کی گھاس غائب ہوئی تھی، بعد میں پتہ چلا کہ اسے چوہوں نے کھا لیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca