وزیر اعلیٰ پنجاب کا طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جو 48 گھنٹے میں تحقیقات کرکے رپورٹ مریم نواز کو پیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی کام کرے گی جبکہ سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ہیلتھ کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
حکام کے مطابق کمیٹی اس کی معاونت کے لیے کسی دوسرے رکن کا تقرر کر سکتی ہے، کمیٹی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرے گی اور طالبات اساتذہ اور کالج کی انتظامیہ کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹی کالج انتظامیہ کے فوری ردعمل اور پولیس کے معاملے سے نمٹنے سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca