اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان تیز رفتار اور جدید ٹرین سروس شروع ہوگی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان تیز رفتار اور جدید ٹرین سروس شروع کرنے کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت دونوں جڑواں شہروں کے درمیان سفر صرف 20 منٹ میں مکمل کیا جا سکے گا، جس سے شہریوں کا قیمتی وقت اور ایندھن دونوں بچیں گے جبکہ ٹریفک کے دباؤ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، اور آئندہ ہفتے اس کا فریم ورک ایگریمنٹ حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کیے جائیں گے۔

فیصلے کے مطابق ٹریک کی فراہمی وزارت ریلوے کرے گی، جبکہ ریل سروس کا انتظام سی ڈی اے کے سپرد ہوگا۔ اجلاس میں یہ بھی منظور کیا گیا کہ اس منصوبے کے لیے جدید اور تیز رفتار ٹرینیں درآمد کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو کم خرچ اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ پراجیکٹ عوامی سہولت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور روزانہ ہزاروں افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کو وزیراعظم شہباز شریف کے عوامی ریلیف ویژن کا حصہ قرار دیا، جبکہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس اقدام سے سفری سہولت میں اضافہ اور سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔