اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )راجن پور کے علاقے فاضل پور میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جب ڈرائیونگ کرتے ہوئے ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، حادثے میں کل 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو ڈاکٹر اسلم کے مطابق حادثہ فاضل پور میں ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔
30 جولائی 06:05 پہ
ریسکیو راجن پور کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ انڈس روڈ فاضلپور کے قریب سخی سرور سے آنے والے زائرین کی بس الٹ گئ، ریسکیو 1122 نے "21" افراد کو ریسکیو کرکے ہاسپٹل منتقل کردیا، اس افسوس ناک واقعہ میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگے، ریسکیوآپریشن جاری ہے— Farooq Ahmad Rescue 1122 (@FarooqRescue) July 30, 2023
حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتال فاضل پور منتقل کیا۔