178
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان سے متعلق تاریخی قرارداد پیش کر دی گئی۔
23 مارچ کو یوم پاکستان قرار دینے کا کہا گیا۔امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس جمال بومن نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر منانے کا اعلان پاکستان امریکہ تعلقات کو مضبوط کرنے کا عکاس ہے۔
امریکی کانگریس مین بومن نے اپنے پیغام میں رمضان المبارک کے ساتھ ساتھ یوم پاکستان کی بھی مبارکباد دی۔