افغانستان میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی،600 افراد جاں بحق،سینکڑوں زخمی،گائوں ملیامیٹ

اردوور لڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی۔

 رات 11 بج کر 47 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز جلال آباد شہر کے قریب اور زمین میں گہرائی صرف 8 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے ٰ 600افراد جاں بحق اور  کئی سو   زخمی ہو گئے، جبکہ درجنوں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے صرف 20 منٹ بعد 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا ننگرہار ہی میں محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے بعد خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی اور لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے میدانوں میں نکل آئے۔ طالبان حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ زلزلے سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے، تاہم مقامی حکام اور عوام فوری طور پر امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔ مرکزی اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔افغان حکومت نے عالمی اداروں اور امدادی تنظیموں سے فوری تعاون کی اپیل کی ہے۔ حکام کے مطابق شدید جھٹکوں اور بعد ازاں ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں، جس کے باعث صرف فضائی امدادی کارروائیاں ممکن ہیں۔

  پاکستان میں بھی جھٹکے محسوس

زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ اسلام آباد، لاہور، مری، پشاور، مردان، چکوال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی اضلاع میں زمین لرزی۔پاکستانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.0 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی، جس کا مرکز افغانستان کا جنوب مشرقی علاقہ تھا۔ رات 12 بج کر 38 منٹ پر ہنگو، ملاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال اور راولپنڈی میں 4.6 شدت کے آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ فوری طور پر گھروں سے باہر نکل آئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔