ہوٹل نما طیارہ جو 800 مسافر وں کو لے جانے کی صلاحت رکھتا ہے

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ہسپانوی ڈیزائنر نے ہوٹل نما ہوائی جہاز کا تصور پیش کیا ہے جو ایک وقت میں 800 افراد کو لے جا سکتا ہے۔پیش کیے گئے ڈیزائن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ تین منزلوں پر مشتمل ہے۔

اسے چلانے کے لیے چھ انجن نصب کیے گئے ہیں، ساتھ ہی جہاز کی ناک میں ایک پینورامک ویونگ لاؤنج اور ایک کیسینو بھی ہے۔’پروگریس ایگل‘ نامی اڑتے ہوئے ہوٹل کے پروں کا پھیلاؤ 315 فٹ چوڑا اور 263 فٹ لمبا ہے۔یہ طیارہ ہسپانوی ڈیزائنر آسکر وینیلز نے پیش کیا ہے اور جب یہ حقیقت بن جائے گا تو طیارے کا خیال ایئربس اے 380-800 اور بوئنگ 747 کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ ون فلائٹ نامی طیارے کے جدید ورژن میں ایئر لائن کی نشستوں کے بجائے کیبن ہوں گے۔اس طیارے کے معیاری ورژن میں 800 مسافر اور خصوصی ایڈیشن میں 300 مسافر سفر کر سکیں گے۔ڈیزائنر توقع کرتا ہے کہ ون فلائٹ کے مسافروں کو پرتعیش سہولیات بشمول ریستوراں، سپا، سینما، دکانیں اور کیسینو پیش کر کے سفر کا بہترین تجربہ حاصل ہو گا۔طیارے کا کاک پٹ طیارے کی دوسری منزل پر بنایا جائے گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca