107
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ بڑی کمی کا اعلان
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 5500 روپے کمی سے 320000 ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 4714 روپے کمی سے 274348 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 51 ڈالر فی اونس کمی سے 3038 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر آگیا۔دریں اثنا، فی تولہ چاندی کی قیمت 460 روپے کمی سے 3120 روپے ہوگئی۔