اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انڈیا میں ایک گاؤں کے لوگوں نے تالاب میں سوئے ہوئے ایک شخص کو مردہ سمجھ کر پولیس کو فون کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ایک گاؤں ریڈی پورم کوویلا کنٹا کے لوگوں نے گاؤں کے قریب ایک تالاب میں ایک انسانی لاش کو تیرتے ہوئے دیکھا اور یہ سوچ کر پولیس کو فون کیا۔جب لوگوں نے اس آدمی کو پہلی بار دیکھا تو اس کو پکارا لیکن اس آدمی کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا۔
آخر کار لوگوں نے پولیس کو فون کرنے کا فیصلہ کیا اور پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں۔تالاب کے قریب پہنچنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے دریافت کیا کہ جو لاش تیرتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی وہ دراصل کان میں کام کرنے والے مقامی مزدور کی تھی جو 10 دن کی محنت کے بعد تھکاوٹ سے چور ہو کر پانی میںسو گیا تھا۔پولیس نے مزدور کو جگایا جس نے بتایا کہ وہ قریبی کان میں 10 دن سے مسلسل کام کر رہا ہے جس کے بعد اس نے شراب پی اور آرام کرنے کے لیے تالاب میں تیراکی کی۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ اتنی گہری نیند میں گرا ہوا تھا کہ اس نے مقامی گاؤں والوں کی آوازیں نہیں سنی۔