118
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جڑانوالہ میں گھروں اور گرجا گھروں کو جلانے کے واقعات کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔
جڑانوالہ واقعے میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی کا کردار سامنے آگیا
پولیس کے مطابق جڑانوالہ واقعات کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی، ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے جڑانوالہ میں آتشزدگی اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کی تھی جس میں سے 160 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے
جڑانوالہ واقعے پر 21 مقدمات درج اور 160 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ 5 ہزار سے زائد افراد کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے۔