206
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی اسمبلی کی تحلیل کے آخری روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا۔
ارکان قومی اسمبلی کے فوٹو سیشن کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اراکین قومی اسمبلی کا گروپ فوٹو کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسمبلیوں کی مدت اور الوداعی خطاب ہوگا، اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ آئندہ اسمبلیوں کی تحلیل سمیت مختلف امور کا جائزہ لے گی۔