اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ریاست پاکستان کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے ایک مشترکہ ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں 10 رکنی مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دی گئی، دیگر اداروں کے افسران کو بھی شامل کیا گیا، وزیراعظم کے حکم پر مشترکہ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا۔
حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ریاست پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ جاری ہے، شرپسند عناصر سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں۔
مشترکہ ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے پیش نظر جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کرے گی، ٹاسک فورس 10 روز میں سفارشات مرتب کرکے حکومت کو پیش کرے گی۔