221
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کسٹم حکام نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے والے کوئلے کے کنٹینر سے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
کسٹم حکام کے مطابق اسلحے کا ذخیرہ کنٹینر کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ چیکنگ کے دوران کسٹم حکام نے اسلحہ قبضے میں لے لیا اور کنٹینر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
کسٹم حکام کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں روسی اور ترکی کی 12 بور کی بندوقیں، مختلف قسم کے 600 کارتوس اور بھاری مقدار میں بارود شامل ہے۔
کسٹم حکام نے افغانی ڈرائیور کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے، قبضے میں لیا گیا اسلحہ پاکستان مخالف عناصر کی جانب سے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا۔