سپریم کورٹ کا لارجربنچ آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف آج درخواستوں کی سماعت کریگا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کا لارجر بینچ آج آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آج صبح 11 بجے سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور دیگر نے آڈیو لیکس کمیشن کے طلبی نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی کارروائی اور احکامات کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے۔

آڈیو لیکس کمیشن نے آڈیو سے جڑی چار بڑی شخصیات کو طلب کر لیا

آڈیو لیکس کمیشن نے آڈیوز سے وابستہ چار بڑی شخصیات کو 27 مئی کو طلب کر لیا ہے۔
کمیشن نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، سینئر وکیل طارق رحیم اور مبینہ آڈیوز میں سینئر وکیل سے بات کرنے والے صحافی کو طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کے معاملے پر 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com