لیڈر ڈرتا نہیں، بزدل لیڈر نہیں بنتا، نواز شریف بن جاتا ہے،عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لیڈر ڈرتا نہیں، بزدل لیڈر نہیں بنتا، نواز شریف بن جاتا ہے، ایک باعزت شخص معاشرے میں عزت پاتا ہے، بے ایمان آدمی اربوں کماتا ہے عزت نہیں ہوتی، جو لیڈر بنے اس پر رشک ہونا چاہیے، لیڈر سچا اور ایماندار ہوتا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں عالم نہیں ہوں، میں نے اپنی زندگی سے سب کچھ سیکھا ہے۔ ہاں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو انقلاب لایا وہ دنیا میں کہیں نہیں آیا۔ لا الہ الا اللہ کی طاقت تاریخ کا حصہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جنگ بدر میں تین سو تیرہ سپاہی تھے، گیارہ سال بعد رومی فوج نے خالد بن ولید کی قیادت میں گھٹنے ٹیک دیے، بارہویں سال قدسیہ میں دوسری سپر پاور کو مسلمانوں کے ہاتھوں شکست ہوئی ، اللہ کے نبی نے عربوں کو آزادی دی، انصاف دیا اور معاشرے میں سب کو برابر کیا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد لوگ آزادی کے لیے کھڑے ہیں، غلام آزادی کے لیے نہیں لڑتے،
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کے لیے ہے جو ہم لڑ رہے ہیں، جرگے میں کمزوروں کے سامنے بیٹھ کر مضبوط کو انصاف دیا گیا، ہمیں انصاف ملنا ہے، ہماری آزادی کی جنگ ہے جس کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم سب لیڈر اس لیے ہیں کہ ہم بہترین مخلوق ہیں، اللہ نے فرشتوں سے کہا کہ انسان کے سامنے جھک جاؤ، تو ابلیس نے اعتراض کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com