اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)کینیڈین پارلیمنٹ کے 16 ارکان نے پاکستان کی صورتحال پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو خط لکھا۔
خط کے متن کے مطابق پاکستان میں پرامن احتجاج کی اجازت دی جائے، پاکستان میں بے گناہ شہریوں، صحافیوں اور دیگر کی گرفتاری سمیت تشدد کے تمام واقعات کی مذمت کی جائے۔
متن کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات سول عدالت میں چلائے جائیں، عمران خان کے خلاف الزامات کی کھلی عدالت میں وضاحت کی جائے اور پاکستانی آزاد اور شفاف انتخابات کے ذریعے اپنی قسمت کا فیصلہ کریں۔
خط کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ ہم پاکستان میں جمہوری اقدار کی حکمرانی کی حمایت کریں گے، پاکستان کی صورتحال پر آپ کے ٹھوس جواب کے منتظر ہیں۔
خط پر کینیڈین ارکان پارلیمنٹ اقرا خالد، شفقت علی، سمیر زبیری، پال ژیانگ، یاسر نقوی اور دیگر کے دستخط تھے۔