اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 17 سال سے سری لنکا کے میاں بیوی مسجد الحرام میں خدمت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
17 سال تک مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام کے اندر خدمت کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والی فاطمہ نے بتایا کہ وہ یہاں اکیلی حجاج کرام کی خدمت کے لیے آئی تھیں اور پھر انہوں نے سعودی حکومت سے اپنے شوہر کو سری لنکا سے مدعو کرنے کی اجازت طلب کی۔
سعودی حکومت نے خاتون کی محنت اور ایمانداری سے متاثر ہو کر اس کے شوہر کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی اور یوں یہ جوڑا 17 سال سے مسجد الحرام کے قالینوں اور نماز کے میدان میں ایک ساتھ خدمات انجام دے رہا ہے۔
فاطمہ اور ان کے شوہر اشرف ان 12,000 خداموں میں شامل ہیں جو مسجد الحرام میں خدمت کرتے ہیں۔ یہ جوڑا صبح سویرے کام پر جاتا ہے اور کام ختم کرنے کے بعد ایک ساتھ گھر چلا جاتا ہے۔
اشرف کا کہنا ہے کہ جب سے ان کی اہلیہ سعودی عرب گئی تھیں، وہ تنہا تھے اور فاطمہ بھی وہاں اکیلی تھیں، پھر اللہ نے ہمیں ایک کر دیا۔جوڑے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب منتقل ہونے سے ہماری زندگیوں میں انقلاب آیا۔ ہمیں اطمینان اور سکون نصیب ہوا۔