اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث عوام کو قیمتوں میں 38 روپے فی لیٹر تک ریلیف مل سکتا ہے اور قیمتوں میں کافی حد تک کمی کا امکان ہے۔
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہیں جبکہ اس کمی کا فائد ہ پاکستانی عوام کو تاحال نہیں مل سکا ہے
پاکستانی عوام مہنگا پیٹرول اور ڈیزل خریدنے پر مجبور ہیں جب کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر 71 سے 75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کا 16 نومبر سے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت بین الاقوامی تناسب سے 186 روپے کے لگ بھگ ہے، پیٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل میں کی جارہی ہے۔
اس وقت پیٹرول پر لیوی چارجز 50 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اب بھی صفر ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق حکومت پٹرول پر لٹرپچیس روپے تک کما رہی ہے
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 دسمبر کو ردوبدل کیا جائے گا۔