قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈز کی تقرری کے لیے بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے عمل میں بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے، کیونکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عدالت میں دائر پٹیشن واپس لے لی ہے۔

نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آئندہ اجلاس میں، جو 12 جنوری کو ہو گا، نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ قبل ازیں، عدالتی کارروائی زیر سماعت ہونے کی وجہ سے اسپیکر اس تقرری کو ایوان میں پیش نہیں کر سکتے تھے۔

قومی اسمبلی کے ایڈوائزر محمد مشتاق نے بتایا کہ عدالتی فرنٹ بند ہونے کے بعد نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش سے واپسی کے بعد آئندہ ہفتے اپوزیشن وفد اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کرے گا تاکہ تقرری کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اسپیکر قومی اسمبلی قواعد کے تحت 12 جنوری کے اجلاس میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق ایوان میں اعلان کریں گے۔ اس فیصلے کے ساتھ پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ وہ سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے دائر کیس واپس لے رہے ہیں، جس سے نئے لیڈر کی تقرری کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں