اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑی جنگ ہو سکتی ہے،امریکی وزیر دفاع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک بڑی اور تباہ کن جنگ کے خوف کا اظہار کیا ہے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک اور بڑی جنگ قریب ہے، ایسی جنگ جو اسرائیل اور لبنان دونوں کے لیے تباہ کن ہو سکتی ہے۔لندن میں برطانوی اور آسٹریلیا کے وزرائے دفاع کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کشیدگی بڑھانے کے بجائے مختلف راستوں کا انتخاب کر سکتے ہیں، تنازع کا سفارتی حل اب بھی قابل عمل ہے۔انہوں نے خطے میں مزاحمتی قوتوں کو خبردار کیا کہ کسی کو بھی بحران سے فائدہ اٹھانے یا تنازعہ کو بڑھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں کی حفاظت جاری رکھے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔