188
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) موٹر سائیکل پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے جرمنی سے نکلنے والا شخص مکہ پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔
موٹر سائیکل پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے 53 سالہ غازی جاسم شہداد نے جرمنی سے مسجد الحرام تک کا سفر 73 دنوں میں مکمل کیا۔
شام سے تعلق رکھنے والے غازی جاسم نے جب مکہ کی طرف سفر شروع کیا تو وہ اس سفر کے دوران اپنے تجربات اور چیلنجز سوشل میڈیا کے ذریعے صارفین کے ساتھ شیئر کر رہے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق غازی جاسم مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام پہنچنے پر انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ اسی مسجد میں ادا کی گئی اور بعد میں انہیں مکہ مکرمہ میں سپرد خاک کیا گیا۔سوشل میڈیا پر غم کے اظہار کے ساتھ ساتھ غازی کے سفر کو سراہا جا رہا ہے