غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک جاپانی شخص حال ہی میں اپنے عجیب اور منفرد شوق کی وجہ سے خبروں میں رہا۔یہ شخص جس کا نام ٹوکو ہے، کتوں سے اتنا پیار اور محبت کرتا ہے کہ اس نے کتے کا بھیس بدل لیا۔ اس شخص نے کتے میں تبدیل ہونے کے لیے 14 ہزار ڈالر خرچ کر دیے۔
اس شخص نے حال ہی میں ایک معروف کمپنی سے رابطہ کیا جو کتا بننے کے لیے باڈی سوٹ، تھری ڈی ماڈل اور ملبوسات تیار کرتی ہے اور اس کی قیمت 40 دنوں میں 2 ملین ین (14,000 ڈالر سے زائد) ہے۔ ۔اس شخص کا ٹوکو کے نام سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ ہے، جب کہ اس شخص کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی ہے جہاں وہ اپنے کتے کے چلنے پھرنے، کھانے پینے اور بہت کچھ کی ویڈیوز شیئر کرتا ہے۔
تاہم، یہ شخص بظاہر ایک کتا بن گیا تھا لیکن مختلف کینائن کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہا۔یہ ٹیسٹ مختلف رکاوٹوں پر مشتمل ہوتا ہے جنہیں اگلے مراحل تک جانے کے لیے کتوں کو عبور کرنا ہوتا ہے، انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ‘ٹوکو ٹیسٹ پاس کرنے میں کس طرح ناکام رہا۔