ایمبولینس اسپیڈ بریکر سے ٹکرانے کے بعد مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ ہو گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایمبولینس کی اسپیڈ بریکر سے ٹکرانے کے بعد مردہ قرار دیا جانے والا شخص دوبارہ زندہ ہو گیا۔

مہاراشٹر کے شہر کولہاپور میں ایک 65 سالہ شخص جسے مردہ قرار دینے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے گھر لے جایا جا رہا تھا کہ اسپیڈ بریکر سے گزرتے ہی ایمبولینس نے دھکا دے کر زندہ کر دیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ 16 دسمبر کو پیش آیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 65 سالہ پانڈورنگ کو گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ تاہم، جب ایمبولینس ہسپتال سے گھر جاتے ہوئے اسپیڈ بریکر سے گزری تو خاندان والے پانڈورنگ کی انگلیاں حرکت کرتے دیکھ کر حیران رہ گئے۔یہ دیکھ کر ایمبولینس کو فوراً دوسرے اسپتال لے جایا گیا۔ہسپتال پہنچنے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرایا گیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کی سانسیں ٹھیک ہوگئیں اور اب 15 دن کے علاج کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر پانڈورنگ کو مردہ قرار دینے والے اسپتال نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا