بغیر خوراک 24 دن سمندر میں گم رہنے وا لے شخص کو زندہ بچ گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز )47 سالہ ایلوس فرانسس کو کولمبیا کے شہر پورٹو بولیوار سے تقریباً 120 سمندری میل کے فاصلے پر بحیرہ کیریبین میں ایک طیارے کے ذریعے دیکھا گیا۔کولمبیا کی بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایلوس فرانسس نے کشتی پر ’ہیلپ‘ کا لفظ لکھا تھا، جسے جہاز نے دیکھا۔

ایلوس فرانسس نے بعد میں ایک ویڈیو میں کہا کہ ‘میرے پاس کوئی کھانا نہیں تھا لیکن کشتی میں کیچپ، ادرک پاؤڈر اور میگی کی بوتل تھی، اس لیے میں نے ان سب کو پانی میں ملا دیا  کیریبین کے چھوٹے جزیرے ڈومینیکا سے تعلق رکھنے والے ایلوس فرانسس نے بتایا کہ اس نے دسمبر میں سینٹ مارٹن جزیرے کے قریب اپنی کشتی کی مرمت کی لیکن پھر خراب موسم نے ان کی کشتی کو سمندر تک لے گیا۔

انہوں نے کہا کہ جہاز رانی کے بارے میں ناکافی معلومات کی وجہ سے وہ کشتی کو واپس ساحل پر نہیں لا سکے اور 24 دن تک سمندر میں بھٹکنے پر مجبور رہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 دنوں تک کوئی زمین نظر نہیں آرہی تھی، کوئی بات کرنے والا نہیں تھا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ فرار ہونے کے لیے کیا کرنا ہے، مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ میں کہاں ہوں، یہ بہت مشکل تھا۔ یہ ایک مشکل وقت تھا  ۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب میں نے امید کھو دی تھی۔ بچائے جانے کے بعد، ایلوس فرانسس کو کارٹیجینا، کولمبیا لے جایا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی گئی اور پھر وطن واپسی کے لیے امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com